ETV Bharat / bharat

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: بھارت کا ایک انوکھا کیفے - انوکھا کیفے

گاربیج کیفے ایک ایسا انوکھا تصور ہے، جہاں غریبوں اور بے گھر افراد کو پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

بھارت کا ایک انوکھا کیفے
بھارت کا ایک انوکھا کیفے
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 12:08 AM IST

چھتیس گڑھ کے امبیکاپور شہر کا 'گاربیج کیفے' نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک شاندار مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو

گاربیج کیفے ایک ایسا انوکھا تصور ہے، جہاں غریبوں اور بے گھر افراد کو پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

رواں برس 9 اکتوبر کو شروع کیا گیا ملک کا پہلا ایسا کیفے جس میں کوئی بھی شخص ایک کلو پلاسٹک کا کچرا جمع کر کے لذیذ کھانے کا لطف اٹھا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں ہر روز اوسطا 10 سے 20 کلو پلاسٹک کے کچرے کو یکجا کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں اس فضلے کو کارپوریشن کے سینیٹری پارک کے ریسائیکلنگ سینٹر میں لے جایا جاتا ہے۔ امبیکاپور میونسپل کارپوریشن کا مقصد، ریسائیکل کیے گئے فضلے کو سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنا ہے۔

اس کیفے کو خواتین کی 'سیلف ہیلپ گروپز' کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور اس طرح ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ہی خواتین کو روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کیفے کا دورہ کیا اور پایا کہ یہاں مقامی بچے مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے پلاسٹک کا کچرا لایا کرتے ہیں۔

کوڑا چننے والوں کے علاوہ تاجر طبقہ بھی پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.