چین میں بین الاقوامی تعاون، سائنس اور ٹیکنولوجی محکمے کے افسر ڈاکٹر وائی یو شنگجون نے یہاں بھارتی صحافیوں کی ایک ٹیم سے کہا کہ 'ہمارے بھارتی دوست بے فکر رہیں۔ تبت میں جو بھی ہورہا ہے وہ سماجی - اقتصادی ترقی کے لیے اور لوگوں کی بھلائی کے لیے ہو رہا ہے'۔
انہوں نے یہ واضح کیا کہ تبت علاقے میں پانی کی سپلائی کسی دیگر مقصدسے نہیں بلکہ ان تبتی لوگوں کو زندہ رکھنے کےلیے ہورہی ہے جو بہت ہی مشکلات اور بغیر کسی ترقی کےاپنا زندگی وہاں بسر کررہے ہیں۔
شنگجون نے کہا کہ 'چین نے ہمیشہ ہی بجلی منصوبوں کے سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے'۔
انہوں نےکہا کہ ان علاقوں میں پن بجلی منصوبوں سے متعلق جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ تبتی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ہے۔