بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بکسر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' اگر بہار میں میری پارٹی کی جیت ہوتی ہے تونتیش کمار اور ان کے وزراء سلاخون کے پیچھے ہوں گے۔
اس موقع پر چراغ پاسوان نے موجودہ وزیر اعلیٰ بہار سے کئی سوالات بھی کئے، جن میں خاص طور پر انہوں نے بہار میں شراب بندی کے تعلق سے کہاکہ' بہار میں نتیش حکومت کی جانب سے شراب بندی مہم چلائی گئی، وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی، جبکہ بہار میں غیر قانونی شراب کا کاروبار زور و شور سے چل رہاہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان سے مطالبہ کیا کہ وہ نتیش مکت بہارکے لیے ایل جی پی کو ووٹ کریں۔
مزید پڑھیں:
نتیش کمار نے لالو کے دور حکومت کی نکتہ چینی کی
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی پی صدر نے یہ بھی کہاکہ' بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں بہار میں بھاجپا لوجپا کی حکومت ضرور بنے گی'۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہاکہ' جس طرح رام مندر کی تعمیر ایودھیا ہوئی ہے اسی طرح میں ضلع سیتا مڑہی میں ایک 'سیتا مندر' کی تعمیر کراؤں گا'۔