چارا بدعنوانی کیس میں سزا کاٹ رہے لالو پرساد یادو اس وقت ریمس ہپتال میں زیر اعلاج ہیں۔
نتیش کمار نے ان پر جیل میں رہتے ہوئے بھی فون کے ذریعے باہر کے لوگوں سے رابطے کرنے کا الزام عائد کیا۔
ان کے اس الزام کے بعد جھارکھنڈ پولیس نے لالو یادو کے وارڈ کی چار دنوں میں دو بار تلاشی لی ہے۔
سٹی ایس پی اور صدر ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس نے ریمس میں لالو کے وارڈ میں گھنٹوں تلاشی لی۔ تلاشی میں پولیس کو کچھ بھی نہیں ملا۔
اس سے قبل سنیچر کے روز بھی لالو کے وارڈ کی تلاشی لی گئی تھی۔
لالو یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے نتیش کمار کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ نہ تو لالو سے کبھی فون پر بات ہوئی اور نہ ہی جیل میں فون کا استعمال ہوتا ہے۔
ہسپتال میں جہاں میرے والد صاحب رہتے ہیں وہاں چیکنگ بھی ہوتی ہے۔جیل کے سبھی قانون کی ہمارے والد صاحب تعمیل کرتے ہیں۔'
'لالو انتخاب کو متاثر کر رہے ہیں' - الزام عائد کیا
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکا الزام ہے کہ سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو جیل کے اندر سے عام انتخابات کو متاثرکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چارا بدعنوانی کیس میں سزا کاٹ رہے لالو پرساد یادو اس وقت ریمس ہپتال میں زیر اعلاج ہیں۔
نتیش کمار نے ان پر جیل میں رہتے ہوئے بھی فون کے ذریعے باہر کے لوگوں سے رابطے کرنے کا الزام عائد کیا۔
ان کے اس الزام کے بعد جھارکھنڈ پولیس نے لالو یادو کے وارڈ کی چار دنوں میں دو بار تلاشی لی ہے۔
سٹی ایس پی اور صدر ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس نے ریمس میں لالو کے وارڈ میں گھنٹوں تلاشی لی۔ تلاشی میں پولیس کو کچھ بھی نہیں ملا۔
اس سے قبل سنیچر کے روز بھی لالو کے وارڈ کی تلاشی لی گئی تھی۔
لالو یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے نتیش کمار کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ نہ تو لالو سے کبھی فون پر بات ہوئی اور نہ ہی جیل میں فون کا استعمال ہوتا ہے۔
ہسپتال میں جہاں میرے والد صاحب رہتے ہیں وہاں چیکنگ بھی ہوتی ہے۔جیل کے سبھی قانون کی ہمارے والد صاحب تعمیل کرتے ہیں۔'
news
Conclusion: