نتن گڈکری نے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات پرکاش جاوڈیکر اور اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ چار دھام منصوبے کے تعلق سے منعقد میٹنگ میں کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی انتہائی اہم ہے۔
اس دوران پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ 'اس پروجیکٹ پر تعمیری کام تیزی سے جاری ہے اور اسے متعینہ وقت پرمکمل کرنے کے لیے، زمین کے حصول، جنگل اور ماحولیات وغیرہ کی کلیئرنس کے زیر التوا مقدمات کو بروقت نمٹایا جائے گا اور کلیئرنس کا کام ترجیح کے ساتھ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اتراکھنڈ: کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈان پر خصوصی رپوٹ
اس کے علاوہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے کہا کہ چاردھام یاترا کے راستے کا کام تیز رفتار سے جاری ہے۔ چاردھام یاترا کا راستہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم ہونے کے سبب اس کی تیز رفتار تکمیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیرسین کو اتراکھنڈ کا موسم گرما دارالحکومت قرار دیا گیا ہے اور اسے قومی شاہراہ -87 اور قومی شاہراہ نمبر 309-اے کو ترقی دے کردو لین کا بنایا جانا چاہئے جس کی اصولی منظوری دیتے ہوئے نتن گڈکری نے ڈی پی آر بھیجنے کو کہا ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ کل 12072 کروڑ لاگت سے 826 کلومیٹر لمبائی کا چار دھام پروجیکٹ 27 دسمبر 2016 کو شروع کیا گیا تھا اور ابھی تک 350 کلومیٹر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔