اقتصادی جائزہ رپورٹ میں 20-2019 میں ملک کی مجموعی گھریلوی پیداوار میں 7فیصد شرح نمو رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔
اسی اثنا میں تیل کی قیمتوں میں بھی تخفیف کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ کے سروے میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی درج کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی 6.4 سے کم ہو کر 5.8 ہو گئی تھی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں واقعی ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے یا اس میں مسلسل کمی درج کی جاتی ہے۔
مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا عام بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔