خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج، آنے والے عام بجٹ 2020-21 کے سلسلے میں انفرااسٹرکچر شعبے اور توانائی شعبے اور تبدیلیٔ آب و ہوا کے ماہرین کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ اپنی ساتویں بجٹ سے قبل مشاورتی میٹنگ طلب کی۔
اجلاس کے دوران تبادلۂ خیال میں مختلف اہم میدانوں کے امور اور چیلنجوں پر بات چیت کی گئی۔ ان میں بنیادی ڈھانچہ شعبہ جس کے تحت، عالمی پس منظر میں تجارتی اصول و ضوابط اور پالیسیوں کی تشکیل، انفرااسٹرکچر شعبے کے معیارات میں لچک اور اس سے متعلق سرمایہ، ریلوے انفرااسٹرکچر، کم خرچ، سستی توانائی اور آب و ہوا کے لئے قابل تجدید توانائی کو اپنانے کے لئے وسیع النظری، آب و ہوا کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو لچکدار بنانے، نان فوسل پر مبنی توانائی کی ترقی، سرکلر ایکونومی نیز دیگر پالیسیاں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ کے علاوہ، اس میٹنگ میں خزانے کے سکریٹری راجیو کمار، معاشی امور کے سکریٹری اتانوچوکر ابرتی، محصول ٹیکس کے سکریٹری اجے بھوشن پانڈے، ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری توہن کانت پانڈے، ماحولیات، تبدیلیٔ آب و ہوا، جنگلات کی وزارت میں سکریٹری چندر کمار مشرا، سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجیو رنجن، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب آنند کمار، وزارت خزانہ کے سی ای اے ڈاکٹر کے وی سبرامنیم اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔