ETV Bharat / bharat

اعلی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کی فہرست جاری

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:22 PM IST

مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے 'این آئی آر ایف کی درجہ بندی 2020' کی لسٹ جاری کی۔

ایچ آرڈی منسٹر نے قومی انسٹی ٹیوٹ 2020 کی فہرست جاری کی

مرکزی وزارت انسانی وسائل ترقی نے رواں برس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کی فہرست جاری کر دی ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس کو اس فہرست میں پہلا نمبر ملا ہے۔

بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کو اس فہرست میں دوسرا مقام ملا ہے جبکہ تیسرا مقام آئی آئی ٹی دہلی کو ملا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ وزارت انسانی وسائل ترقی نے 2015 میں 'این آئی آر ایف' کی درجہ بندی کا آغاز کیا تھا۔ اس کی پہلی درجہ بندی کی فہرست سنہ 2016 میں جاری کی گئی تھی۔ اس کے تحت بھارت کے تعلیمی اداروں کو مختلف زمروں میں درجہ بندی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

رواں برس سینڑل یونیورسٹیز زمروں میں 'یونیورسٹی آف بنگلور' پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 'جواہر لعل نہرو یونیورسٹی' (جے این یو) ہے۔ تیسرے مقام پر 'بنارس ہندو یونیورسٹی' ہے۔

رواں برس کی این آئی آر ایف کی کالجز کیٹگیری میں مرانڈا ہاؤس کالج کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

جبکہ دوسرا نمبر 'لیڈی شری رام کالج 'کا ہے اور تیسرا نمبر 'ہندو کالج' کا ہے۔ یعنی کہ رواں برس قومی انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک میں دہلی کے تینوں کالجز سرفہرست ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ سنہ 2016 میں این آئی آر ایف کے تحت صرف چار زمروں میں اداروں کی درجہ بندی کی گئی تھی جو کہ 2019 تک نو زمروں تک پہنچ گئی۔

رواں برس ایک خاص بات یہ ہے کہ 'ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ 'کو بھی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ درجہ بندی اپریل میں جاری کی جاتی تھی لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے، 'این آئی آر ایف' کی درجہ بندی جون میں جاری کی گئی ہے۔

اس برس انجینئرنگ رینکنگ میں 'آئی آئی ٹی بمبئی' تیسرے نمبر پر ہے۔ مینجمنٹ کیٹیگری میں'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمدآباد' پہلے نمبر پر ہے اور 'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور' دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کولکاتا' تیسرے نمبر پر ہے۔

لاء کیٹیگری میں پہلا نمبر 'نیشنل لاء کالج ، بنگلور' کو ملا ہے جبکہ 'نیشنل لاء یونیورسٹی نئی دہلی' دوسرے نمبر پر ہے اور تیسرے نمبر پر 'لاء کالج آف حیدرآباد ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں:

https://www.nirfindia.org/2020/OverallRanking.html

میڈیکل کیٹیگری میں پہلا نمبر 'ایمس نئی دہلی' کا ہے اور دوسرا نمبر 'پی جی آئی ایم آئی آر چندی گڑھ' کا ہے جبکہ ڈینٹل کے زمرے میں پہلا نمبر 'مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز' دہلی کا ہے اور دوسرا نمبر 'منی پال کالج آف ڈینٹل سائنسز اڈیپی' کا ہے اور تیسرا نمبر 'ڈی وائی پاٹل ودیاپیٹھ پونے' کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.