سائبر جعلسازی کے معاملے آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں، لیکن فشنگ کا یہ معاملہ دیگر معاملے سے زرا ہٹ کے ہے۔
این ڈی ٹی وی کی معروف سابق اینکر ندھی رازدان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جعلسازی کا ایک معاملہ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ' ان کے پاس ہارورڈ یونیورسٹی سے کوئی آفر نہیں آیا تھا بلکہ وہ فشنگ کی شکار ہوئی ہیں۔
غور طلب ہے کہ' پچھلے برس ندھی رازدان نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا کہ انہیں ہارورڈ یونیورسٹی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کا آفر لیٹر ملاہے اور وہ این دی ٹی وی کی نوکری چھوڑکر اس اسائنمنٹ کو لے رہی ہیں، حالانکہ انہیں اب پتہ چلا کہ ایسا کوئی آفر انہیں ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھیجا ہی نہیں گیا تھا۔ بلکہ اس معاملے میں وہ فشنگ کی شکار ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: لاوے پورہ انکاؤنٹر: ہلاک شدہ نوجوانوں کے اہل خانہ کا ایس آئی ٹی تحقیقات کا مطالبہ
اس تعلق سے انہوں نے پولیس میں بھی شکایت درج کرایا ہے ساتھ ہی وہ سارے ای میلز پولیس کو سونپا ہے اور ہارورڈ انتظامیہ کو بھی جانچ کے لیے روانہ کیا ہے۔