جینا نبی نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بھارت کے معروف اسلامک ٹریویل شو اسلامک ٹریویل مارٹ کی آج سے شروع ہوئی دو روزہ نمائش کے افتتاح کے بعد کہا کہ وہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ بھارت سے سفرحج پر جانے والوں کے کوٹے میں اضافے کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس نمائش میں پورے ملک سے ٹریویل ایجنٹ حصہ لے رہے ہیں اور یک ہی چھت کے نیچے عازمین حج کو سبھی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں۔ یہاں مسافروں اور حج کرانے والے ٹریویل ایجنٹوں سے راست بات ہوسکتی ہے ۔
جنوبی ایشیا میں بھارت میں تقریباً 19کروڑ مسلمان رہتے ہیں اور ہر برس تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں اور جبکہ چھ لاکھ لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر برس حج اور عمرہ کے لیے جانے والے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔