ETV Bharat / bharat

'کانگریس کی اسکیم سے 25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا '

author img

By

Published : Mar 27, 2019, 2:40 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے اعلان کیے گئے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے چینئی میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیل سے بیان کیا۔

پی چدمبرم ۔ فائل فوٹو

کانگریس کی اس منصوبہ بندی یعنی کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ ہم ملک کے 20 فیصد غریب ترین خاندانوں کی پہچان کریں گے ساتھ ہی منشور میں بھی اس اسکیم کو شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس صلاحیت ہے کہ اس منصوبہ بندی کو لاگو کر سکے اور اسے ماہرین کا ایک پینل ڈیزائن کرے گا۔

پی چدمبرم نےکہا کہ اس منصوبہ بندی کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جائے گا اور اس کے لیے ماہرین اقتصادیات سے بھی ہم نے مشورہ کیا ہے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پارٹی صدر راہل گاندھی کی طرف سے متعارف کرائے گئے اس منصوبہ تفصیل سے سمجھاتے ہوئے چنئی میں کہا کہ اس منصوبے کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جائے گا۔ اس سے پانچ کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 72،000 روپے دیے جائیں گے اور 25 کروڑ لوگوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔

کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ کم از کم آمدنی گارنٹی منصوبہ بندی کے لیے ہم نے ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن سمیت دنیا بھر کے اہم ماہرین اقتصادیات سے بحث کی تھی۔

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کانگریس پارٹی چھ ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی کیونکہ وہ وزیر اعظم مودی کے 15 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنے کے جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل چاہتی تھی۔

اس وعدے کے اعلان کے وقت کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر ملک کے ہر غریب خاندان کو سالانہ 72 ہزار روپے دے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.