صبح 9.30 بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق سادھوی پرگیہ ٹھاکر 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہی تھیں۔
یہاں مقابلہ کافی سخت بتایا جارہا ہے اور بھارت بھر کی نگاہیں بھوپال پر ٹکی ہوئی ہے۔
آج صبح ووٹوں کی گنتی سے قبل ڈگ وجئے سنگھ بھوپال کے کاونٹنگ سنٹر پہنچے۔ انہوں نے یہاں موجود رپورٹرس سے بات کئے بغیر ہی کاونٹنگ سنٹر میں چلے گئے۔
اب دیکھنا ہے کہ لوک سبھا کی بھوپال نشست پر کس پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔