ETV Bharat / bharat

بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس جاری - سابق وزیر نندکشور یادو

بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہو چکا ہے، اسمبلی کے سینٹرل ہال میں سبھی نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جا رہا ہے، اسمبلی میں پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی سبھی کو حلف دلا رہے ہیں، اس اجلاس میں اسمبلی اسپیکر کا بھی انتخاب ہونا ہے۔

بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:36 AM IST

Updated : Nov 23, 2020, 12:14 PM IST

بہار قانون ساز اسمبلی کا پانچ روزہ سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 17 ویں اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے، اس اجلاس میں اسمبلی صدر کا بھی انتخاب ہونا ہے۔ سابق وزیر نندکشور یادو کا نام اسپیکر کے لیے قریب قریب طے مانا جا رہا ہے۔

آج سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت راشٹریہ جنتا دل نے ملازمت کے مسئلے پر حکومت کو گھیرنے کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے۔ آر جے ڈی جن امور کو لے کر انتخابی میدان میں اتری تھی، آج انہی امور پر حکومت سے جواب طلب کرے گی۔

آر جے ڈی کے اراکین اسمبلی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جب ہم نے 10 لاکھ نوکریاں دینے کی بات کی تھی تو این ڈی اے نے 19 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، اب انہیں یہ وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ جب تک وہ عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کریں گے ہم حکومت کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

آر جے ڈی ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے پاس 243 میں سے 75 نشستیں ہیں، اسی کے ساتھ بی جے پی 74 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹیڈ یعنی جے ڈی یو کے پاس 43 نشستیں ہیں۔ کانگریس کو 19 سیٹیں ملی ہیں جبکہ سی پی آئی ایم ایل کو 12 اور دوسروں کے حصے میں 8 نشستیں آئی ہیں۔

Last Updated : Nov 23, 2020, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.