نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک نے ملک میں نافذ سخت اقدامات سے باز آنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے اپنے کنبہ کے ساتھ سیر کے لئے ساحل کے رخ کیا۔ جس کے لیے انھیں 19 کلو میٹر کا سفر طئے کرنا پڑا۔
استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک نے کہا کہ 'وہ اب اپنی ساری توانائیاں کسی دوسری نوکری میں صرف کریں گے'۔
کلارک نے کہا کہ 'ان کا یہ بھی ارادہ ہے کہ وہ نچلے درجے کے قانون ساز کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں رہیں'۔
ملک میں اس وائرس سے کمیونٹی ٹرانسمیشن کو ختم کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے ردعمل کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے۔ لیکن خود کلارک کا بڑے پیمانے پر تضحیک کی گئی ہے۔ کیونکہ نیوزی لینڈ میں کورنا وائرس کے کیسیز پھر سے سامنے آرہے ہیں۔
ان کا تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وہ ایک اعلی عہدیدار ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ کے ساتھ جانچ کیے بغیر قرنطینہ چھوڑنے کی اجازت دینے کا الزام لگاتے ہوئے نظر آئے۔