مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ 'مینیجمنٹ (انتظام) ہماری قدیم تہذیب کا حصہ رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں مینیجمنٹ اسٹڈیز اور بھارتی تجارت میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نئی تعلیمی پالیسی لائے ہیں جو مینیجمینٹ اسٹڈیز کو مزید تقویت پہنچائے گی'۔
'نئی تعلیمی پالیسی سے مینیجمنٹ اسٹڈیز کو تقویت پہنچائے گی' - management studies
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ 'قدیم ثقافتیں موہنجوداڑو اور ہڑپَّا میں بھی کامیاب مینیجمنٹ کے ثبوت ملتے ہیں۔ سات ہزار برس قبل لکھی گئی گیتا ہمیں مینیجمنٹ کی تعلیم دیتی ہے'۔
'نئی تعلیمی پالیسی مینیجمینٹ اسٹڈیز کو تقویت پہنچائے گی'
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ 'مینیجمنٹ (انتظام) ہماری قدیم تہذیب کا حصہ رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں مینیجمنٹ اسٹڈیز اور بھارتی تجارت میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نئی تعلیمی پالیسی لائے ہیں جو مینیجمینٹ اسٹڈیز کو مزید تقویت پہنچائے گی'۔
نشنک نے آل انڈیا مینیجمینٹ اسوسی ایشن (اے آئی ایم اے) کے 25 ویں تقسیم اسناد کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے تمام طلبہ کو اس ادارے سے اپنی تعلیم مکمل کرنے پرمبارکباد دی اور انھیں زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'آپ کے مینیجمینٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ نے آپ کو اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیےایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ آپ اپنے مینیجمینٹ ایجوکیشن کو آگے بڑھانے کے لیے اے آئی ایم اے کو چن کر بہت اچھا فیصلہ کیا کیونکہ اے آئی ایم اے کو بھارت کی انتظامی صلاحیت کو فروغ دینے میں عمدہ کاکردگی کے لیے ہمیشہ سراہا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'قدیم ثقافتیں موہنجوداڑو اور ہڑپَّا میں بھی کامیاب مینیجمینٹ کے ثبوت ملتے ہیں۔ سات ہزار برس قبل لکھی گئی گیتا ہمیں مینیجمینٹ کی تعلیم دیتی ہے'۔
مرکزی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 'رامائن اور مہابھارت، وید، شروتی، اسمرتی اور پران ہمیں مینیجمینٹ کی اہمیت سکھاتے ہیں'۔
ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے کہا ہے کہ 'کوٹلیہ جو چانکیہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں چندر گپت موریہ کے وزیراعظم تھے اور انتظامی امور کی لیے مشہور تھے لیکن رسمی مینیجمینٹ کی تعلیم کی تاریخ بھارت میں 50 برس کی ہے'۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'بھارت میں بزنس اسکول کی تعداد میں 1990 کے بعد سے اضافہ ہوا۔