ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت کے 50 دن تاریخی'

حکومت نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں دوسری بار اقتدار میں آنے کے 50 دن کے اندر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کی سمت میں تیزی سے قدم اٹھاتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود، بنیادی ڈھانچے کےعلاقے اور تعلیم کے شعبہ میں تاریخی فیصلہ کیے گئے۔

author img

By

Published : Jul 22, 2019, 1:13 PM IST

مودی حکومت نے 50 دن میں لئے تاریخی فیصلے

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے مودی حکومت کی دوسری مدت کے 50 دن کی رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا،' 50 دن کے اندر، حکومت نے کسانوں، بے روزگار نوجوانوں، مڈل کلاس، تاجروں اور سماج کے تمام طبقات کے لئے بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کے لئے تاریخی فیصلے لیے ہیں۔'

جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ 50 دن بتاتے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحادی حکومت کی دوسری میعاد زیادہ مؤثر ہوگی اور سب کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سبھی کسانوں کو پی ایم- کسان یوجنا کے تحت 6000 روپے سالانہ فائدہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی لاگت کے کم از کم امدادی قیمت میں دو سے تین گنا تک اضافہ کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

salman manvi 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.