ارجنٹائنا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 11905 نئے کیسز کے ساتھ ہی اس ملک میں متاثر ین کی مجموعی تعداد 5،24198 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹائنا کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ بیان جاری کیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی اس ملک میں کورونا وائرس کے 12259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ 254 لوگوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
بیان کے مطابق اسی عرصہ کے دوران کووڈ-19 کے 250 مریضوں کی موت سے ارجنٹائنا میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10907 ہوگئی ہے۔