ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کولکاتا میں 'پراکرم دیوس' سے خطاب کریں گے - نیتا جی سبھاش چندر بوس

وزیراعظم نریندر مودی کولکاتا میں پراکرم دیوس سے خطاب کریں، اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم کولکاتا میں 'پراکرم دیوس' سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم کولکاتا میں منعقد ہونے والے پراکرم دیوس میں شامل ہوں گے
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 8:19 AM IST

Updated : Jan 23, 2021, 12:28 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا تھا کہ 23 ​​جنوری یعنی ہفتے کے روز ممتاز مجاہد آزادی اور ہر طبقے کے رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں بہت سی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، لیکن گجرات کے ہری پورہ میں ہونے والا پروگرام بہت ہی خاص ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے اس پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

اس بار حکومت نے نیتا جی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقعے پر پراکرام دیوس منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں وسیع پیمانے پر پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہری پورہ میں ایسا ہی ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ کولکاتا میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ 'پراکرم دیوس' تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا 'نیتا جی سبھاش چندر بوس کے افکار و نظریات ہمیں فخر، مضبوط، پراعتماد اور خود انحصار بھارت بنانے کے لئے تحریک دیتے ہیں۔ یہ میری خواہش ہے کہ ہم میں کا ہر فرد ان کی تعلیمات کو جانے اور اسے اپنی زندگی میں اتارنے کی پوری کوشش کرے۔ ان کا انسانیت کے بارے میں واضح نظریہ اس سرزمین کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

netaji subhash chandra bose 125th birth anniversary
وزیراعظم کولکاتا میں 'پراکرم دیوس' سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ 'نیتا جی کے نظریات ہمیں خود انحصار بھارت کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے ہیں'۔

کسانوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش کون کر رہا ہے؟

مسٹر مودی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا،"عظیم مجاہد آزادی اور بھارت ماتا کے سچے سپوت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان سالگرہ کے موقع پر صدہا سلام۔ شکر گذار قوم، ملک کی آزادی کی خاطر ان کی قربانی اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھے گی"۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیتا جی کی سالگرہ کو پورے ملک میں ہر سال یوم جرأت (پراکرم دیوس) کے بطور منایا جائے گا۔

‌قبل ازیں جمعہ کے روز مسٹر مودی نے نیتا جی کی سالگرہ کی ماقبل شام پر سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا تھا،" کل، ہندوستان کے عظیم رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو یوم جرأت (پراکرم دیوس) کے طور پر منایا جائے گا۔ پورے ملک میں منعقد کیے جانے والے مختلف تقریبات میں سے ایک خصوصی پروگرام گجرات کے ہری پورہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کیجیے"۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہری پورہ کا نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ 1938 کے تاریخی ہری پورہ کنونشن میں نیتا جی نے کانگریس کی صدارت سنبھالی تھی۔ ہری پورہ میں کل کا پروگرام ہمارے ملک کے لیے نیتا جی بوس کی حصہ داری کو خراج عقیدت ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا،" نیتا جی بوس کی سالگرہ کے موقع پر، میرا جی 23 جنوری 2009 کو دن یاد کرتا ہے۔ جب ہم نے ہری پورہ سے ای-گرام وشوگرام منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس پہل نے گجرات کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے میں انقلاب برپا کر دیا اور ریاست کے دور دراز علاقے کے عوام کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا۔ میں ہری پورہ کے عوام کے پیار کو کبھی نہیں بھول سکتا جو مجھے اسی سڑک پر ایک جلوس کے ذریعے لے گئے، جس سڑک پر نیتا جی بوس 1938 میں گئے تھے"۔

مسٹر مودی نے کہا،"مالک کرے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے اصول و افکار ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں کام کرنے کی ترغیب دیں جن پر انھیں فخر ہو۔ ایک مضبوط، خود اعتماد اور خود کفیل ہندوستان، جس کی انسان مرکزی نقطہ نظر آئندہ برسوں میں ایک بہتر سیارے کی تعمیر میں حصہ داری ہوگی"۔

Last Updated : Jan 23, 2021, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.