نیلور کے قیدی ضلع انتظامیہ کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعہ معیاری کاٹن کے ماسکس تیار کررہے ہیں۔اس جیل کے بعض قیدی جو درزی ہیں، ان کو جیل کے حکام نے ترغیب دی ہے کہ وہ کاٹن سے چہرے کے ماسکس تیار کریں۔
انہوں نے اس خصوصی کام میں ضلع کلکٹر،ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر اور سرکاری اسپتال کے طبی پیشہ وروں سے ماسکس کے ڈیزائن اور معیار کے سلسلہ میں بات کی جس کے بعد انتظامیہ نے تین سطحی کاٹن کے ماسکس کی تیاری کو ترجیح دی کیونکہ ضلع انتظامیہ نے اس کی تجویز پیش کی تھی اور محکمہ نے اس کی قیمت کا تعین کردیا۔
اب ہزاروں ملازمین کو اس کی سپلائی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو کورونا کی روک تھام سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔سنٹرل جیل کے پاس 35ہزار چہرے کے ماسکس کے آرڈرس ہیں اور ٹیم کے ارکان ہر دن صرف ایک ہزار ماسکس تیار کررہے ہیں۔33قیدی ماسکس کی تیاری کا کام کر رہے ہیں اور ماسکس کی تیاری کے لئے ان درزیوں کو مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔
تاحال تقریبا15000ماسکس کی تیاری کا کام مکمل کرلیاگیا ہے اور اس کے میعار کے سبب اس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔عہدیدار جیل کے اوقات اور افرادی قوت میں کمی کے باوجود اس کی تیاری کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔