ETV Bharat / bharat

محکمہ بجلی کی لاپرواہی، انصاف کا طلبگار وکاس

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:58 PM IST

سھارنپور میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے سبب پیش آئے ایک حادثہ میں وکاس نے اپنے دونوں ہاتھ گنوا دیے ہیں، 8 ستمبر کے بعد سے مسلسل متاثرہ وکاس تھانہ اور افسران کا چکر لگا رہے ہیں کہ شائد انہیں انصاف ملے مگر اب تک انہیں انصاف نہیں ملا۔

Due to the negligence of the power department, Vikas lost both his hands
محکمہ بجلی کی لاپرواہی، انصاف کا طلبگار وکاس

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے نکوڑ تھانہ علاقے میں واقع بجلی محکمہ میں وکاس جزوی طور پر ملازم تھا اور شٹ ڈاؤن لے کر بجلی کا کام کررہا تھا، بغیر اطلاع دیئے بجلی سپلائی شروع کرنے کی وجہ سے وکاس کو کرنٹ لگا اور وہ دونوں ہاتھ سے معذور ہو گیے۔کرنٹ لگنے کے سبب وکاس کے پیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انصاف کے طلبگار وکاس نے ایس ایس پی سہارنپور سے ملاقات کی اور ان غفلت برتنے والے ملازمین پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ نوجوان نے مزید یہ بھی کہاکہ'وہ گذشتہ ایک ماہ سے افسران کے چکر لگا رہا ہے مگر کہیں بھی کوئی اس کی فریاد کو سننے والا نہیں ہے اور لاپر واہی برتنے والے پر محکمہ کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔وکاس نے محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: سلینڈر پھٹنے سے ایک کی موت، تین زخمی

محکمہ کی لاپرواہی کے سبب وکاس اپنے دونوں ہاتھوں سے معذور ہوچکا ہے۔ مگر اب تک متاثرہ کوکسی طرح کا کوئی تعاون نہیں ملا اور نہ ہی اسے انصاف ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.