ETV Bharat / bharat

نیٹ، جے ای ای: 'سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کی جائے' - ایس آئی او

ایس آئی او (تلنگانہ) نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹ اور جے ای ای امتحان کی تاریخوں کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی عرضی داخل کرے۔

NEET JEE exam issue
NEET JEE exam issue
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 3:48 PM IST

جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے انعقاد کے لیے ملک گیر سطح پر احتجاج ہو رہا ہے اور اس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن مرکزی حکومت اسے ملتوی کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہے۔

ایسے میں ریاست تلنگانہ کی ایس آئی او نے اپنی ریاست حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹ اور جے ای ای امتحانات کی تاریخوں پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرے۔

ایس آئی او کا کہنا ہے کہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنے والے طلباء کے لیے کریئر اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے درمیان انتخاب کرنا ایک سخت کام ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے کورونا معاملات کی تعداد میں اضافہ سے طلباء اور والدین میں خوف و ہراس اور پریشانی کاسبب بنا ہوا ہے۔

اس سلسلہ میں وزیر تعلیم رمیش پوکھریال کے بیانات کافی غیر ذمہ دار ہیں۔ امتحانات اور کریئر کی اہمیت اپنی جگہ صحیح ہے لیکن طلباء کی صحت اور ان کی حفاظت بھی افضل ہے۔ کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ضروری ہے، تاہم اس کا بوجھ صرف شہریوں، خاص طور پر طلباء پر ہی نہیں ہونا چاہئے۔

ایس آئی او (تلنگانہ) کے ریاستی صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ 'ایسے حالات میں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی یکساں ذمہ داری ہے۔ حکومت ان طلباء کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے جو نیٹ جے ای ای میں شرکت کررہے ہیں اور ان کو ہجوم اور مراکز کے لیے سفر کرنے کے خطرناک حالات میں نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلہ امتحانات ملتوی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان سہولیات میں ایس او پیز کے ساتھ مراکز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ اور مراکز کے شہروں میں اضافہ شامل ہونا چاہیے تاکہ ہجوم اور سفر کو کم سے کم کیا جاسکے۔

ڈاکٹر طلحہ نے ریاست تلنگانہ کی حکومت سے مزید 6 ریاستوں کی طرح امتحان کی تواریخ کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کی سپریم کورٹ میں نظرثانی کی عرضی داخل کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.