کانگریس پارٹی کے سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے مرکزی حکومت کے عام بجٹ 2020 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت گرتی معیشت کو سنبھالنے میں پورے طرح لاچار اور نا اہل ثابت ہوئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے اس بیماری کی صحیح تشخیص کی، انہیں حکومت سے جانے کی اجازت دی گئی۔ مرض کی تشخیص کرنے سے یہ ڈاکٹر بے بس ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی اسمبلی انتخابات کا لائیو کوریج
انہوں نے مزید کہا کہ' کم سے کم ڈاکٹر کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔ اور اس تعلق سے یہ کہنا چاہئے کہ کیا ڈاکٹر منموہن سنگھ آکر ہمیں مشورہ دیں گے؟