فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی) کو کتابوں میں تبدیلی کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی نئے نصاب تیارے کرنے کی بات کہی ہے، اور کہا ہے کہ نئے فریم ورک کا مسودہ دسمبر تک تیار ہوجائے گا۔
ممکن ہے کہ نیا نصاب آئندہ برس مارچ تک تیار ہوجائے گا، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 'اسکول کی تعلیم کے لیے نیا نصاب تیار کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، این سی ای آر ٹی سے توقع کی جائے گی کہ وہ نئے نصاب کے مطابق کتابوں میں ضروری تبدیلیاں کریں گے، اسکول کی تعلیم کے لیے ماہرین سے اس عمل کی شروعات کریں گے، اور دسمبر 2020 تک عبوری رپورٹ دیں گے، امکان ہے کہ نیا نصاب مارچ 2021 تک تیار ہوجائے گا'۔
وزارت نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کو ہدایت کی ہے کہ درسی کتب میں تبدیلی کرتے ہوئے،یہ بات ذہن نشیں ہو کہ اس میں حقائق کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں درج ہو، اس نے کہا ہے کہ درسی کتب میں کتابی متن کو نکال کر، تخلیقی سوچ، زندگی کی مہارت، بھارتی ثقافت، آرٹ اور دیگر چیزوں جیسے اضافی چیزوں کو ان میں شامل کیا جائے'۔
واضح رہے کہ این سی ای آر ٹی میں اب تک چار بار تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، پہلی بار اس میں سنہ 1975، اس کے بعد سنہ 1988، 2000، 2005 تبدیلی کی گئی تھی۔
نئے نصاب کے مطابق کلاس ایک سے کلاس 12 تک کی تمام کتابوں میں تبدیلیاں ہوں گی، اس کے علاوہ وزارت نے این سی ای آر ٹی سے کہا ہے کہ ایسے طلبا کے لیے ضمنی کورس کا مواد تیار کیا جائے جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، وزارت نے این سی ای آر ٹی سے کہا ہے کہ 'کوڈ 19 وبا کے دوران اضافی کورس کا مواد تیار کریں خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں رکھتے ہیں'۔
این سی ای آر ٹی کلاس ایک سے پانچ تک کے لیے مطالعہ کا مواد دسمبر 2020 تک اور کلاس چھٹویں کلاس سے بارہویں کلاس تک ایک مرحلہ وار طریقے سے تیار کرے'۔