ETV Bharat / bharat

سرحدی اور ساحلی علاقوں میں این سی سی کیڈٹس میں اضافہ کا اعلان - ایک لاکھ کیڈٹس

یومِ آزادی کی تقریب میں این سی سی کی توسیع سے متعلق وزیر اعظم کے اعلان کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اس تجویز کو منظوری دے دی۔

rajnath singh
rajnath singh
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 1:05 PM IST

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تمام سرحدی اور ساحلی اضلاع میں نوجوانوں کے خواب کو پورا کرنے کے لئے نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

یہ ترقی اس وقت ہوئی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو اپنے یومِ آزادی کے خطاب میں این سی سی کیڈٹس میں اضافہ کے بارے میں اعلان کیا تھا۔

ایک سو تہتر سرحدی اور ساحلی اضلاع کے کل ایک لاکھ کیڈٹس کو این سی سی میں شامل کیا جائے گا جس میں سے ایک تہائی کیڈٹس لڑکیاں ہوں گی۔

سرحدی اور ساحلی اضلاع میں 1000 سے زائد اسکولوں اور کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں این سی سی متعارف کروائی جائے گی۔

اضافہ کے منصوبے کے تحت سرحد اور ساحلی علاقوں میں کیڈٹس کو این سی سی کی تربیت فراہم کرنے کے لئے کل 83 این سی سی یونٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ان میں آرمی کی 53 یونٹس، نیوی کی 20 اور ایئر فورس کی 10 یونٹس شامل ہیں۔

فوج سرحدی علاقوں میں واقع این سی سی یونٹس کو تربیت اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی، بحریہ فوج ساحلی علاقوں میں این سی سی یونٹس کو مدد فراہم کرے گی اور اسی طرح ایئر فورس فضائیہ کے اسٹیشنوں کے قریب واقع این سی سی یونٹس کو مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے
ویشنو دیوی یاترا آج سے دوبارہ شروع

اس اضافہ کا مقصد سرحدی اور ساحلی علاقوں کے نوجوانوں کو فوجی تربیت اور نظم و ضبط کی طرز زندگی سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سے انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے کے لئے بھی تحریک ملے گی۔

واضح رہے کہ این سی سی کے اضافہ کے منصوبے کو ریاستوں کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.