نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب مسلسل تیسرے دن بھی بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے ساتھ پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ممبئی کے سائن ہسپتال میں ریا کا میڈیکل ٹیسٹ ہوا۔
بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے پر تحقیقات کے ضمن میں اتوار کو این سی بی نے ریا چکرورتی کو سمن دے کر اپنے آفس میں طلب کیا تھا اور اس کے بعد سے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل ریا سے پوچھ گوچھ کی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ ریا کے بھائی شووک چکرورتی اور سُشانت سنگھ کے گھر کے منیجر سیموئل مرانڈا اور گھریلو اسٹاف ساونت پہلے سے ہی این سی بی کی تحویل میں ہیں۔
دریں اثنا سُشانت سنگھ راجپوت کے والد ڈاکٹر کے کے سنگھ نے ڈاکٹر سوجین واکر کے کے خلاف میڈیکل کونسل میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ڈاکٹر سوجین واکر سُشانت کے معالج تھے۔ انہوں نے سُشانت کی ذہنی بیماری کے سلسلے میں بیان دیا تھا اور اداکار کو یہ بھی بتایا ہے کہ انھیں بائپولر خرابی کی شکایت ہے۔
بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں آئے دن نئے نئے موڑ آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی بی کی جانب سے تفتیش کے دوران ریا چکرورتی نے منشیات لینے کا اعتراف کیا ہے اور وہ تفتیش کے دوان روتی رہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سُشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریا اور اس کے بھائی شووک کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ شووک پہلے ہی منشیات کے معاملے میں این سی بی کی تحویل میں ہے۔
اسی کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا کی تحقیقات بھی جاری رکھی ہے۔ آج تیسرے دن این سی بی نے دوبارہ ریا کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا اور قیاس آرییاں کی جا رہی تھیں کہ گرفتاری کی تلوار ریا کے سر پر لٹک رہی ہے۔
دوسری جانب ریا اب پلٹ وار ک موڈ میں ہے اور انہوں نے باندرا پولیس اسٹیشن میں سُشانت سنگھ کی بہن پرینکا کے خلاف شکایت درج کروائی۔
آج کا دن ریا کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا ہے۔ این سی بی کے سامنے آج تیسرے ریا چکرورتی نے پوچھ گچھ کے دوران ایسی اطلاع ہے کہ آج پہلی بار اس نے منشیات کا استعمال کرنے کا اعتراف کیا اس سے قبل ریا اس بات پر قائم تھیں کہ اس نے کبھی منشیات نہیں لی تھی۔
اطلاعات کےمطابق این سی بی منشیات کے معاملے میں بالی وڈ کی 25 مشہور شخصیات کو بھی طلب کرے گی۔ ریا نے بالی ووڈ پارٹیوں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں منشیات استعمال کی جاتی تھیں۔ این سی بی کی جانب سے سُشانت سنگھ راجپوت کے شریک ستاروں اور اداکاروں کو بھی سمن جاری کیے جانے کا ماکان ہے۔