ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: نازیہ خان 'خواتین کووڈ واریئرایوارڈ' کے لیے نامزد - نازیہ خان ایک آنگن واڑی کارکن

آنگن واڑی کارکن نازیہ خان کو دہلی میں خواتین کووڈ واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اور یہ اعزاز 31 جنوری کو دہلی میں خواتین کے قومی کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر دیا جائے گا۔

nazia khan nominated for womens covid warrior award
مدھیہ پردیش: نازیہ خان خواتین کووڈ واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 6:07 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش، شیوپور کے ہیرا گاؤں سے تعلق رکھنے والی نازیہ خان کو خواتین کووڈ واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انھیں یہ اعزاز 31 جنوری کو دہلی میں نیشنل ویمن کمیشن کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر برائے خواتین و بچوں کی ترقی محترمہ اسمرتی ایرانی کے بدست دیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش: نازیہ خان خواتین کووڈ واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد

نازیہ خان ایک آنگن واڑی کارکن ہیں، نازیہ کو کورونا کے دور میں ڈیوٹی کرنے پر اہل خانہ کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت نازیہ خان خود ڈینگو کا علاج کروا رہی تھیں لیکن کورونا انفیکشن کے دوران انہوں نے متعدد غیر مقیم خاندانوں کو حکومت کے گائڈ لائنز کے مطابق ان کو کورنٹائن کروا کر مناسب علاج اور معاونت فراہم کی۔

نازیہ کا آنگن واڑی مرکز قبائلی علاقے میں آتا ہے، زیادہ تر لوگ روزانہ کماتے اور کھاتے ہیں، لیکن کاروبار لاک ڈاؤن میں بند ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کے ہاتھ خالی تھے، دو روٹیوں کا بندوبست کرنا بھی مشکل تھا، ایسی صورتحال میں نازیہ نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی جنہوں نے حکومتی راشن جاری کیا۔

نازیہ کورونا دور میں انسانیت کی بہترین اور اعلیٰ مثال پیش کی ہیں، جس کی وجہ سے نازیہ کو خواتین کووڈ واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا ہے، نازیہ جیسے لاکھوں افراد نے اس بحران کے دور میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اور یہی بھارت کی اصل ثقافت و شناخت ہے۔

نازیہ خان کو قومی ویمن کمیشن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.