ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں ماؤنواز مخالف چلائے جارہے مہم میں پولیس کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے۔ پولیس نے ماؤنوازوں کے ایک کیمپ کو تباہ کر دیا ہے۔
اس تعلق سے دنتے واڑہ ایس پی نے کہاکہ' مخبر سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ' دنتے واڑہ اور بیجا پور کے سیماورتی علاقے میں ماؤنواز چھپے ہوئے ہیں، اس اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔
سیکیورٹی جوانوں کو اپنی جانب آتا دیکھ ماؤنوازوں نے اپنے اکیمپ چھوڑ کر جنگل کی جانب بھاگ نکلے، جس کے بعد جوانوں نے ان کے کیمپ کو تباہ کردیا موقع واردات سے 351 رائفل، ماؤنوازوں کی وردی، ٹارچ اور مختلف اشیاء برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد میں موسلادھار بارش، آٹھ ہلاک
وہیں دنتے واڑہ پولیس کے سامنے گھر واپسی مہم کے تحت 3 لاکھ کا انعامی ماؤنواز نے خود سپردگی کی ہے۔