گوتم نولکھا کو ماؤنوازوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں 22 جون تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ماہ دہلی میں قومی تفتیشی اجینسی کو سرنڈر کیا تھا۔ اجینسی ان کو منگل کے روز ممبئی لے کے آئی تھی۔ انہیں ممبئی کے پاس تلوجا جیل میں رکھا جائے گا۔
نولکھا اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان لوگوں کا رابطہ ماؤ نوازں سے ہے اور یہ لوگ حکومت گرانے کی سازش کر رہے تھے۔
پونے پولیس جو اس معاملے کی سب سے پہلے تفتیش کر رہی تھی ان نے الزام عائد کیا ہے کہ 31 دسمبر 2017 کو نولھکا نے الگر پریشد کے اجلاس میں اشتعال انگیز تقریر کی۔ ان پر الزام ہے کہ دوسرے روز انہوں نے بھیما کورے گاؤں کی یاد میں ذاپ پات کے تشدد کو ہوا دی۔