سوامی اگنی ویش کے انتقال کے بعد سے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے سوامی اگنیویش کے ساتھ اپنے دیرینہ رشتہ کا ذکر کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے نوید حامد نے کہا کہ سوامی اگنی ویش حق کی آواز اٹھانے والے شخص تھے۔ میرا ساتھ ان سے کافی پرانا ہے۔
وہ ایک واحد شخص تھے جو اتنا بڑا نام ہونے کے باوجود مجھ جیسے عام انسان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوامی اگنی ویش کے ساتھ متعدد دفعہ دورہ کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:سوامی اگنی ویش بے خوف، ظلم کے خلاف بولنے والے انسان تھے
ایک بار جب گجرات میں گودھرا سانحہ کے بعد میں نے گجرات جانے کی بات کہی تو سبَ سے پہلے سوامی اگنیویش تھے جنہوں نے لبیک کہا تھا۔
حالاںکہ اس دوران ہم پر سابرمتی آشرم میں حملہ بھی ہوا۔
غور طلب ہے کہ سوامی اگنی ویش کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔
ان کے جسم کے بیشتر اعضاء نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔