مرزا غالب کالج میں این ایس ایس کے خصوصی کیمپ کا افتتاح کالج کی گورننگ باڈی کے نائب صدر ایڈوکیٹ شاہ زماں انور، سکریٹری سید عارفین شبیع شمسی، پروفیسر انچارج پروفیسر ارون کمار وغیرہ نے شمع روشن کر کے کیا۔
پروگرام انچارج پروفیسر سرفراز خان نے بتایا کہ 'این ایس ایس رضا کاروں کے ذریعے آئندہ 7 دنوں تک مختلف سماجی اور قومی تعمیراتی کاموں کو انجام دیا جائے گا جس میں سڑک سیفٹی بیداری، خون عطیہ کیمپ، صاف بھارت مہم، پینٹنگ مقابلہ سمیت کئی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔'
افتتاحی تقریب میں سکریٹری سید شمسی نے این ایس ایس کے رضا کاروں کو یقین دلایا کہ 'آنے والے دنوں میں آپ کو جس قسم کی بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی تاکہ بہتر ڈھنگ سے کام ہو جس سے نہ صرف یہاں کے این ایس ایس کا ہی نام ہوگا بلکہ کالج اور شہر کا نام بھی روشن ہو گا۔ ہم قومی تعمیر میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔'
تقریب میں موجود کالج انچارج پروفیسر ارون کمار پرساد نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے قبل پریکٹس پریڈ میں این ایس ایس کے ایک طالبہ کا انتخاب ہوا ہے ، جس کی وجہ سے کالج کے ساتھ ساتھ مگدھ یونیورسٹی بھی فخر محسوس کررہی ہے۔
آپ تعلیم کے ساتھ جو معاشرتی کام کرتے ہیں وہ معاشرے کے لوگوں کو ایک سمت فراہم کرتا ہے۔ملک اور معاشرے کی ترقی کے لئے رضاکارانہ خدمت بے حد ضروری ہے-
مزید پڑھیں : پانی کے تحفظ کے لیے پیدل بیداری مہم
اس موقع پر پروفیسر مسرور عالم، پروفیسر وسیم الحق، پروفیسر عبدالقادر، پروفیسر شجاعت علی خان، نائب صدر گورننگ باڈی شاہ زماں انور، پروفیسر فضل الرحمن خان پروگرام آفیسر پروفیسر سرفراز خان، این ایس ایس پریادرشنی گپتا، روشن کمار، دیا کماری، سواتی انجلی، پریتی کماری، رانو شا نو کماری، محمد امان، پون مشرا، سورج سنگھ، جتیندر گپتا کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت ہے۔