اس عدالت کا افتتاح دربھنگہ ضلع جج راجکمار سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر دربھنگہ سول کورٹ کے دیگر جوڈیشیل افسران اور دربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سکریٹری بھی موجود تھے۔
لوک عدالت میں صلح کی بنیاد پر کئی مقدمات کو خارج کیا گیا۔ ضلع جج و ضلع لیگل سروس اٹھارٹی کے چیئرمین راج کمار سنگھ کی جانب سے لوک عدالت کے موقع پر کل 19 بنچ تشکیل دی گئی۔
ان بنچوں میں دربھنگہ سول کورٹ میں 12 بنچ ، بینی پور میں 04 بنچ اور بیرول کورٹ احاطہ میں، 03 بنچ بنائے گئے ہیں، ان سبھی بنچ میں جوڈیشل افسران اور تعاون کے لئے وکلاء کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع لیگل سروس اٹھاریٹی کے چیرمین و ضلع جج راج کمار سنگھ نے کہا کہ اس لوک عدالت میں کئے گئے فیصلے کی اپیل نہیں ہوتی۔ یہاں بغیر فیس کے مقدمے کا تصفیہ کیا جاتا ہے ایسے موقع کا عوام کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔