گلوبل سٹیزن اینڈ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے تیار کئے گئے اس پروگرام کوکل صبح 05:30 پر نشر کیا جائے گا۔رات 8بجے اس پروگرام کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
کورونا وائرس کے خلاف پوری دنیا کے لوگوں کو متحد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بنائے گئے اس شو میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور خاندانوں کےانٹرویو پیش کیے جائیں گے۔ جو ان کے حقیقی زندگی کے تجربات، ان کی ہمت اور قربانی جیسے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔
دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس شو کو لیڈی گاگا نے تیار کیا ہے ۔پیش کش جمی فیلون ، جمی کیمل اور اسٹیفن کولبرٹ کی ہوگی۔ اس شو میں شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا جیسے مشہور اداکار بھی نظر آئیں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی حمایت میں مشغول آندریا بوکالی ، بلی ایلیش ، ڈیوڈ بیکہم ، ایڈی ویڈر ، جان لیجنڈ اور اسٹیو لیجنڈ جیسے فنکار بھی اس شو میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ پیش کریں گے۔