ETV Bharat / bharat

دستخطی مہم کے ساتھ نیشنل ڈیمینشیا بیداری ہفتہ کا اغاز - نیشنل ڈیمینشیا بیداری

دنیا کو ہر بیماری سے بچانا اور پر سکون زندگی گذارنے کا مواقع فراہم کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اسی ضمن میں نوئیڈا میں ایک بیماری سے متعلق بیداری کا آغاز کیا گیا ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:29 PM IST

یوم الزائمر ڈیمینشیا کے موقع پر اترپردیش کے نوئیڈا ڈسٹرکٹ اسپتال میں دستخطی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کا آغاز چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کیا اور اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی بی ڈھاکہ نے بینر پر دستخط کیا۔

دستخطی مہم کے ساتھ نیشنل ڈیمینشیا بیداری ہفتہ کا اغاز

رواں ماہ کی 27 تاریخ تک ضلع میں 'الزائمر ڈیمینشیا ہفتہ' منایا جائے گا۔ اس دوران مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس دوران کووڈ 19 کی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریلی، سیمینار ، اربن سلم کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مینٹل ہیلتھ پروگرام کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھرت بھوشن اور ڈسٹرکٹ ہسپتال مینٹل ہیلتھ پروگرام کی ٹیم نے الزائمر ڈیمینشیا کے بارے میں بتایا۔

مقررین نے بتایا کہ 'عمر بڑھنے کے ساتھ ہی ہر طرح کی بیماریاں ہمارے جسم کو نشانہ بنانا شروع کردیتی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی بیماری بڑھاپے میں بھولنے کی عادتیں ہیں (الزھائیمر ڈیمینشیا) ، ایسے بوڑھے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر برس 21 ستمبر کو الزیمر ڈیمینشیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بیماری کو قابو میں لایا جا سکے۔ اس کا مقصد بیداری لانا ہے تاکہ بزرگ اس مرض سے بچ سکے اور ان کی زندگی میں خوشیاں آسکیں۔

اس کے تحت ، 21 سے 27 ستمبر تک جاری قومی ڈیمینشیا بیداری کے ہفتہ کے تحت، مختلف پروگراموں کے ذریعے اس بیماری کی صحیح شناخت اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی لانے کے لئے بہت ساری کوششیں کی جائیں گی۔

ڈیمنشیا کی علامتیں:

روزمرہ کی چیزوں کو بھول جا نا، طرز عمل میں تبدیلی، روزانہ پیش آنے والے واقعات کو فراموش کرنا، معمول کے کام نہ کرنا وغیرہ اس بیماری کی اہم علامات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.