ETV Bharat / bharat

'گوڈسے کے بیان پر معافی کی کوئی ضرورت نہیں' - سادھوی پرگیہ ٹھاکر

گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو حب الوطن قرار دینے کے بعد بالآخر سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے معافی مانگلی لیکن اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ اس مسئلہ پر معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

گوڈسے کے بیان پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں
author img

By

Published : May 17, 2019, 12:37 PM IST

بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ناتھورام گوڈسے کو حب الوطن کہنے پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں کے بعد گوڈسے کے مسئلہ پر بات کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ ہیگڈے نے گوڈسے پر اپنا نظریہ بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائد نے کہا کہ گوڈسے بھی جاری اس بحث پر خوش ہوتے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی بھوپال لوک سبھا امیدوار اور مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا جس پر اپوزیشن کی طرف سے شدید برہمی ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد بی جے پی نے بھی پرگیہ کے ریمارکس کی مذمت کی۔ بعد میں پرگیہ نے کہا : ’’میرا ارادہ کسی کو دکھ پہنچانا نہیں تھا ، اگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ‘‘

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.