ETV Bharat / bharat

'لاك ڈاؤن کے دوران خاندانی تعلقات کو مضبوط کیا جائے' - be social

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 'سوشل ڈسٹنسنگ' کو سب سے زیادہ موثر ہتھیار قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے موقع پر باہر نکلنے کی بجائے اپنے اندر جھانکیں اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے خاندانی تعلقات کو مضبوط کریں۔

نریند مودی
نریند مودی
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 6:17 PM IST

مودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگرام 'من کی بات' میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لوگ اس موقع کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے پرانے شوق اور پرانی یادوں کو دوبارہ تازہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کا سب سے موثر طریقہ سوشل ڈسٹنسنگ ہے لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سوشل ڈسٹنسنگ کا مطلب سماجی تعلقات کو ختم کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ وقت آپ تمام پرانے سماجی تعلقات میں نئی جان پھونکنے کا ہے، ان رشتوں کو تر و تازہ کرنے کا ہے۔ ایک قسم سے یہ وقت، ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ سوشل ڈسٹنس بڑھاؤ اور اموشنل ڈسٹنس گھٹاو۔ انہوں نے نریندر مودی اپلیکیشن پر موصول ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹہ سے یش وردھن نے نریندر مودی ایپ پر لکھا ہے کہ، وہ لاک ڈاؤن میں خاندانی تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں ہے۔ بچوں کے ساتھ بورڈ گیمز اور کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ باورچی خانے میں نئی نئی ڈش بنا رہے ہیں۔ جبل پور کی نروپما لکھتی ہے کہ انہیں پہلی بار کے لحاف بنانے کے اپنے شوق کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے، یہی نہیں وہ اس کے ساتھ ہی باغبانی کا شوق بھی پورا کر رہی ہیں۔ وہیں رائے پور کے پیرکشت، گورو گرام کے آریہ اور جھارکھنڈ کے سورج جی کا پوسٹ پڑھنے کو ملا جس میں انہوں نے اپنے اسکول کے دوستوں کی ای - ری یونین کرنے کی بات کی ہے۔ ان کا یہ خیال بہت دلچسپ ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کو بھی دہائیوں سے اپنے اسکول، کالج کے دوستوں سے بات کرنے کا موقع نہ ملا ہو۔ آپ بھی اس خیال کو آزما کے دیکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.