ETV Bharat / bharat

ہمیں نیا کشمیر بنانا ہے: مودی - کشمری مسءلے پر نریندر مودی

ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ناسک میں وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ریلی کو خطاب کیا۔ یہاں انہوں نے کشمیر کے تعلق کئی باتیں کہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 6:04 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:47 AM IST

نریندر مودی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مسائل کا حل نکالیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ملک ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت چل پڑا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھارتی آئین کو لاگو کرنا محض حکومت کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ 130 کروڑ بھارتیوں کی مرضی تھی۔'

وزیر اعظم نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ 'یہ فیصلہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو تشدد، علیحدگی پسندی اور ڈر کے ماحول سے باہر نکالنے کے لیے ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی سالمیت کے لیے ہے۔ یہ ان کا عزم تو تھا ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا راستہ بھی بننے والا ہے۔'

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'نعرہ لگانا ہے اور کشمیر اپنا بنانا ہے۔ کل تک وہ کہتے تھے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ اب بھارت کہے گا کہ ہمیں نیا کشمیر بنانا ہے۔ وہاں ایک بار پھر سے نئی جنت بنانا ہے۔ ہر کشمیری کو گلے لکانا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'جس زمین پر 42 ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جو زمین خون سے رنگ دی گئی، اب 130 کروڑ بھارتیوں کا منصوبہ ہے کہ وہاں پھر ایک بار جنت بنا کر رہیں گے'۔

نریندر مودی نے لوگوں سے پوچھا کہ 'کیا وہ کشمیر کی بھلائی کے لیے آگے آئیں گے؟ وہاں کے لوگوں کی بھلائی کے لیے آگے آئیں گے؟ ان کے گاؤں کو ٹھیک کرنے کے لیے آگے آئیں گے؟'

انہوں نے کہا کہ 'ان کی ملک کے لوگوں سے امید ہے کہ وہ کشمیر کے زخم پر مرحم رکھیں۔ 40 برس سے جو تکالیف وہ برداشت کر رہے ہیں، دہلی کی غلط پالیسیز کے وہ شکار ہوئے ہیں، اب ملک کا کام ہے کہ ان کو مصیبتوں سے نجات دلائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس فیصلے (دفعہ 370 کی منسوخی) کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی تمام کوششیں سرحد کے پار سے ہو رہی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں تشدد پھیلانے کی بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں لیکن جموں و کشمیر کے نوجوان ساتھی اور وہاں کی ماں اور بہنیں تشدد کے اس دور سے باہر نکلنے کے لیے اب من بنا چکی ہیں۔ وہ ترقی چاہتی ہیں۔ روزگار کے نئے مواقع چاہتے ہیں۔'

انہوں نے اپنے آپ کو کہا کہ 'آپ کا یہ خیر خواہ ملک کے ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ مل کر ترقی کے لیے پر عزم ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر اور لداخ نئے مواقع کو گلے لگا رہا ہے۔ وہ پریشان ہیں کہ حزب اختلاف اس میں بھی سیاست کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک نے اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے اور یہ لاگو ہو جائے اس کے لیے پورا ملک متحد ہے لیکن حزب اختلاف کے رہنماؤں کو جس طرح سے حمایت کرنی چاہیے تھی وہ نظر نہیں آ رہی ہے۔'

انہوں نے این سی پی سربراہ شرد پوار کی بھی کشمیر کے مسئلے پر تنقید کی۔

Intro:Body:

id 

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.