نریندر مودی آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 67 ویں ایڈیشن میں ملک کی عوام سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح دوسرے ممالک سے بہتر ہے ہمارے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دوسرے ممالک سے بہت کم ہے نیز ہم لاکھوں لوگوں کی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ یہ بہت سارے علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے دوران جموں میں تریوا کی سرپنچ بلبیر کور کی تعریف کی جنہوں نے اپنی پنچایت میں 30 بستروں پر مشتمل کوارنٹائن سینٹر بنایا جبکہ گاندربل کی جیتونا بیگم کا بھی ذکر کیا جنہوں نے عزم کیا ہے کہ ان کی پنچایت کووڈ 19 کا مقابلہ کرے گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ رواں برس 15 اگست کو آتم نربھر بھارت کے لیے، کورونا وائرس سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ، کچھ نیا سیکھنے اور سکھانے کا عزم کریں اور اپنے فرائض کی پاسداری کریں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر جہ ذیل باتیں کیں۔
- کرگل دیوس پر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو یاد کیا۔
- چہرے سے ماسک اتارنے کا من ہو تو کورونا واریئرس کو یاد کریں۔
- پاکستان نے بھارتی کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور اپنے داخلی تنازعات سے توجہ ہٹانے کے مذموم منصوبوں کے ساتھ کرگل کی یہ غلط کاروائی کی تھی۔