ETV Bharat / bharat

مودی کی 70 ویں سالگرہ: ملک بھر میں مختلف پروگرامز کا اہتمام - پلازمہ عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج 70 واں یوم پیدائش ہے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کی سالگرہ کے موقع پر 14 ستمبر سے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ملک گیر پروگرامز اور تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرامز دو اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

مودی کی 70 ویں سالگرہ:  ملک بھر میں مختلف پروگرامز کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 2:31 PM IST

اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریبا تین دہائیوں قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ 'لیٹرٹو مدر'(جگت جننی) کو مخاطب خط کے اس مجموعے میں انہوں نے اپنے مقاصد اور خدشات کے تعلق سے تفصیل سے لکھا ہے۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تناظر میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی پلاسٹک مخالف مہم کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو کپڑے سے تیار کردہ تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔

بی جے پی کی جانب سے مودی کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ ، مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ ، چشمے تقسیم کرنے کے پلازمہ عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

مودی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے محض کارکن تھے ، 7 دسمبر 1986 کو انہوں نے ’ جگت جننی‘ نام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اہداف اور خدشات کے تعلق سے یہ خط لکھے تھے ۔

سنہ 2014 میں پہلی بار ان خطوط کا گجراتی زبان میں ’ساکشی بھاو‘ کے نام سے شائع کیا گیا ۔ فلمی نقاد اور مصنفہ بھاونا سومایا نے ان خطوط کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا جسے ہارپر کولنس نے شائع کیا تھا۔

سومایا کے مطابق ان خطوط کا ترجمہ انگریزی میں کرنے کے لیے جس بات نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ تھی کہ وزیر اعظم نے یہ خط اس وقت لکھے تھے جب وہ نہ تو وزیر اعظم کے عہدے پر تھے اور نہ ہی وزیر اعلی کے عہدے پر تھے ۔ اس کے علاوہ یہ خطوط ماں دیوی سے مخاطب ہو لکھے گئے تھے ۔

سومایا کے مطابق وزیر اعظم کی گجراتی زبان پر بہت اچھی گرفت ہے اور ان خطوط میں انہوں نے گجراتی کے کئی محاروں کا استعمال کیا ہے ۔

ان خطوط کو لکھنے کے بعد مودی انھیں کچھ ہی مہینوں کے اندر جلا کر رکھ کر دیتے تھے ، لیکن ایک دن راشٹریہ سویم سیوک (آر ایس ایس) کے پرچارک نریندر پنچاسرا نے مودی کو ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ یہ قیمتی دستاویزات ہیں ، انھیں جلا یا مت کیجیے۔

ان خطوط کا صرف ایک ہی مجموعہ باقی ہے ۔ پنچسارا کے کہنے پر ہی ان خطوط کا مجموعہ سب سے پہلے گجراتی میں 2014 میں شائع ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.