تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے جگن حکومت پر تلگودیشم کے حامیوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
نارا لوکیش نے وائی ایس آر سی پی حکومت پر الزام لگایا کہ 'سوشل میڈیا پر مبینہ پوسٹز پر ٹی ڈی پی کے حامیوں کو غلط اور غیر مصدقہ طور پر الزام عائد کیا جارہا ہے'۔
تلگودیشم کے حامیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لوکیش نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'جب وائی ایس آر سی پی ریت کے وسائل کو لوٹنے کے لئے اپنا سر اٹھا رہی تھی تب سی ای ڈی کہاں تھی؟'
انہوں نے کہا ہے کہ 'وہاں کوئی سی آئی ڈی نہیں تھی جب مکانات کے مقامات کے لئے اراضی کے حصول میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہورہی تھی۔ اس کے علاوہ جب شراب پر ٹیکس کی وصولی عروج پر تھی، تو سی آئی ڈی نہیں تھی'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'ریاست میں بہت ساری بدعنوانیاں ہو رہی ہیں۔ اس پر سی آئی ڈی کچھ بھی نہیں کررہی ہے، لیکن اسی سی آئی ڈی نے ٹی ڈی پی کے حامیوں کی آدھی رات کو گرفتار کرلیا'۔
لوکیش نے مزید کہا ہے کہ 'پارٹی کے حامیوں کرشنا اور کشور کو بار بار ہراساں کیا جارہا ہے'۔
واضح رہے کہ آندھراپردیش سی آئی ڈی پولیس نے ٹی ڈی پی کے حامی نالڈا کشور کے خلاف سوشل میڈیا پر وائی ایس آر جمارعت کو سرکاری عہدوں کے سلسلے میں اقرباپروری کا الزام لگانے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔