ETV Bharat / bharat

ننکانہ صاحب معاملہ: اہم ملزم گرفتار - ننکانہ صاحب معاملے کے اہم ملزم عمران گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ننکانہ صاحب میں واقع سکھوں کے پہلے گورو گرونانک دیو کی جائے پیدائش واقع گرودوارے میں عقیدت مندوں پر حملے کے بعد اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب معاملہ:  اہم ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب معاملہ: اہم ملزم گرفتار
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 1:30 PM IST

پنجاب کے وزیر اعلی کے فوکل پرسن کی (ڈيجٹل میڈیا) اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر اس گرفتاری کے بارے بتایا کہ 'ملزم کے خلاف مقامی پولیس نے پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ننکانہ صاحب معاملے کے اہم ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ننکانہ تھانہ نے ایک مقدمہ درج کیا ہے'۔

ایک نوجوان جوڑے (جس کی متاثرہ ایک اقلیتی سکھ برادری کی لڑکی ہے) کی شادی کے سلسلے میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے نکاح کرنے والے نوجوان سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کی مخالفت میں گزشتہ ہفتے ننکانہ صاحب میں پرتشدد مظاہرے کیے اور گرودوارے میں توڑ پھوڑ کی اور عقیدت مندوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ حکومت کی جانب سے معاملے میں انصاف دلانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم ہوا۔

مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے شادی کرنے والے ایک نوجوان (مسلم) کے اہل خانہ اور ان پڑوسیوں نے اس مظاہرے کا انعقاد کیا تھا۔ مظاہرین کا دعوی ہے کہ پولیس نے شادی کرنے والے اس نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان اور کچھ دیگر کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ صاحب کے حالات کو پوری طرح معمول بتایا ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.