ناگالینڈ کے جنگلاتی ماحولیات اور قانون کے وزیر چوگشین مونگکوسُنگکُم چانگ کی پیر کو علیٰ الصباح کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔
وہ 77 برس کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی اَلیما، چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا 'ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے متاثر مسٹر چانگ کو ٹائیفائیڈ کے شبہ پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن ٹیسٹ میں ان کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ناگا ہسپتال اتھارٹی کوہما (این ایچ اے کے) میں تقریباً 02.40 بجے انہوں نے آخری سانس لی'۔
وزیر اعلیٰ نیئیفِیو ریو اور ان کے کابینی رفقاء نے مسٹر چانگ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ریاست میں 13 اور 14 اکتوبر کو سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گونڈا: تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل
چانگ 2013 میں ٹیوسنگ ضلع میں 51 نوکسن حلقہ سے ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں اسی سیٹ پر سنہ 2018 میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کے ٹکٹ پر جیت درج کی تھی۔