اتراکھنڈ کے نینی تال اور اودھم سنگھ اضلاع کی سرحد پر بدھ کے روز ایک ہاتھی کی لاش ملی ہے۔ ہاتھی کی لاش ملنے سے محکمہ جنگلات کے افسران میں ہنگامہ بپا ہوا۔ موقع پر محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی۔
لال کنواں اور اودھم سنگھ نگر ضلع کی سرحد پر سینٹرل میڈیکل اینڈ ارتھ میٹک پلانٹ کے پاس کھیتوں میں ہاتھی کی لاش ملی ہے۔ اس کے فوراً بعد افسران کی ایک ٹیم کو موقعے پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نر ہاتھی، جس کی عمر سات سے آٹھ سال بتائی جا رہی ہے، کے دونوں دانت اور دیگر اعضاء محفوظ ہیں۔
لاش کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔
بادی النظر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ہاتھی کی فطری موت ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ’آئی وی آر آئی‘ بریلی بھیجا جائے گا۔