ETV Bharat / bharat

پی ڈی پی رہنما مظفر حسین بیگ  پارٹی سے مستعفی - undefined

پی ڈی پی کے سنئیر رہنما مظفر حسین بیگ نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے آج پی ڈی پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

muzaffar hussain baig quits pdp
پی ڈی پی کے سنئیر رہنما مظفر حسن بیگ ہوئے پارٹی مستعفی
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 8:27 PM IST

مظفر حسین بیگ نے پی ڈی پی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا جبکہ انتخابات کے لئے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن کی جانب سے امیداروں کی فہرست ان کی ناراضگی کی اصل وجہ بتائی جارہی ہے جس کے تحت ڈی ڈی سی کے جملہ 27 سیٹوں میں سے پی ڈی پی صرف 4 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے 21 سیٹوں پر اپنے امیداواروں کو اتارا ہے۔ پیلز کانفرنس کے 2 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفر حسین کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات میں پی ڈی پی کے نہایت ہی کم سیٹوں پر مقابلہ کرنا پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے امیدواروں اور سیٹوں کی تقسیم سے متعلق پارٹی نے ان سے کوئی بھی صلح ومشورہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہفتہ کی شب پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی کو اپنے استعفی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حامیوں کے صلح و مشورے کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ وہیں مظفر حسین بیگ پارٹی سے کنارے کشی اختیار سے متعلق اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جارہے ہیں ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.