مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن پروٹوکول پر پوری طرح عمل درآمد کرنا ہوگا'۔
پچھلے برس جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی دھنکر کی ریاستی حکومت کے ساتھ رشتے اچھے نہیں ہیں۔ کئی بار وہ عوامی مقامات سے ہی وزیراعلی ممتا بنرجی پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں اور بہت سارے معاملات میں مرکزی حکومت کی جانب سے ثالثی کا کرداد نبھا رہے ہیں۔
مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگرس (ٹی ایم سی) حکومت کو سماجی دوری کو یقینی بنانے اور مذہبی اجتماعات کو روکنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مرکزی نیم فوجی دستوں کے حصول کی جانچ پڑتال ضروری ہے'۔
دھنکھر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن پروٹوکول پر پوری طرح سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ پولیس اور ممتا انتظامیہ سو فیصد سماجی تعطیلات یا مذہبی اجتماعات کو روکنے میں ناکام ہیں'۔
گورنر نے مزید کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کے لیے لازمی طور پر مرکز پیرا فورسز کے حصول کی کوششوں میں مدد کریں!'۔