ریاست بہار کے شہر گیا کے وشنوپد شمسان گھاٹ پر کفن اور جلانے کے لئے فروخت کی جانے والی لکڑی کے دوکاندار انوج سنگھ کا بدمعاشوں نے گولی مارکرقتل کردیا ہے۔
یہ واقعہ سیتاکنڈ سے وشنوپدشمسان گھاٹ کے درمیان میں انجام دیاگیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ پولیس دستہ کے ساتھ پہنچ کر واقعہ کی جانچ کی ہے۔
پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال بھیج دیا ہے۔
ادھر واقعہ کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور گھنٹوں سڑک جام کرکے احتجاج ومظاہرہ کیا۔
ڈی ایس پی راج کمارشاہ نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس پہنچ کر لاش کوقبضہ میں لیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'سنہ 1857 کے بعد انگریزوں نے گنگا ندی کو گندا کردیا'
لواحقین نے تحریری شکایت کی ہے۔ جن کے نام ایف آئی آرمیں آئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔
پولیس سبھی پہلوں پرجانچ کررہی ہے۔