ڈپٹی پولیس کمشنر انکت گوئل نے ایک پریس کانفرنس سے طلب کر کے کہا کہ تفتیش کے دوران بھیونڈی کی نارپولی پولیس نے ملنڈ علاقے کے رہائشی دنیش سروج 33 برس نامی ملزم کو گرفتار کیا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ پرساد نارائن تیواری 37 برس تھانے پوکھرن کا رہائشی تھا اور وہ دیپک بھائی سنگھوی پلاسٹک دانا سپلائر کے وہاں کیش کلیکش کا کام کرتا تھا۔
پولیس نے لاش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے اندرا گاندھی بھیج دیا تھا۔ لاش کی شناخت کی کوئی بھی چیز پاس سے برآمد نہ ہونے پر اس قتل کا معمہ پولیس کے لئے چیلینج بن گیا تھا۔
نارپولی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔
واضح رہے کہ 6 مارچ کو متعدد تاجروں سے تقریباً 13 لاکھ روپے نقدی لیکر آرہا تھا، اسی دن دنیش یادو نامی ملزم نے اس کو اغواء کر کے قتل کردیا اور اپنے ایک ساتھی سنیل پادو کے ساتھ مل اسکی لاش کو گونی میں بھرکر کھاری گاؤں ٹول ناکہ کے نزدیک پھینک دیا تھا۔
8 مارچ کو مقتول کے اہل خانہ نے ملنڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ وہیں دوسری جانب بھیونڈی پولیس نے اس لاش کی شناخت اور قاتلوں کو پکڑنے کے لیے 6 پولیس ٹیموں کو تشکیل دیا۔
پولیس نے چانچ کے دوران دنیش کو گرفتار کیا اور جرم قبول کر لیا، لیکن اسکا ساتھی سنیل راکیش یادو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
پولیس کی ٹیمیں اس کو سرگرمی سے تلاش کرنے میں لگی ہوئی۔