ETV Bharat / bharat

ممبئی کی بنگلور پر فتح

author img

By

Published : Apr 16, 2019, 8:02 AM IST

آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں رائل چیلینجرز بنگلور نے مسلسل 6 میچ ہارنے کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

ممبئی کی بنگلور پر فتح

ممبئی انڈیئنز نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔

بلے بازی کرنے اتری بنگلور کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 12 رنز پر ہی وراٹ کوہلی کا وکٹ گںوا دیا۔ اس کے بعد پارتھیو پٹیل اور اے بی ڈی ویلیئرز نے دوسرے وکٹ کے لیے 37 رنوں کی شراکت داری کی۔ پارتھیو پٹیل ٹیم کے 47 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد معین علی اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 10 اوورز میں 95 رنوں کی پارٹنرشپ کی لیکن 144 رنوں پر معین علی لستھ ملنگا کا شکار بنے، انہوں نے 32 گیندوں میں ایک چوکا اور 5 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، لیکن ڈی ویلیئرز نے ایک سرے سے محاذ سنبھالے رکھا اور 51 گیندوں میں 75 رنز بنائے۔ اور ٹیم کا اسکور 171 رنز بنائے۔

ممبئی کی جانب سے ملنگا نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈیئنز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور روہت شرما نے 7 اوورز میں 70 رنوں کی پاٹنرشپ نبھائی، خطرناک بنتی جارہی اس شراکت کو معین علی نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا روہت شرما نے 19 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 26 گیندوں میں 40 رنز بنائے اور معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آخری کے اوورز میں ہاردک پانڈیا نے ایک بار پھر دھماکے دار بلے بازی کی اور محض 16 گیندوں میں 5 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

بنگلور کی جانب سے معین علی اور یزویندر چہل نے دو، دو وکٹ حاصل کیے جبکہ محمد سراج کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ممبئی انڈیئنز کی یہ 8 میچوں میں پانچویں جیت تھی اور اب وہ پوائنٹس ٹینل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور کی 8 میچوں میں ساتویں شکست ہے اور وہ بدستور آخری مقام پر ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.