ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: زرعی وزیر نے کسانوں کو غدار کہا

دہلی بارڈر پر گزشتہ 20 روز سے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں، حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان بات چیت جاری ہے لیکن اب تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔

مدھیہ پردیش کے زرعی وزیر نے احتاجی کسانوں کا غدار کہا

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:42 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی، ریاستی وزرا آج سے مرکز کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کے متعلق عوامی بیداری مہم چلائیں گے، آج سے ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین سے اس کی شروعات ہوگی۔

اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج اجین کا دورہ کریں گے اور ڈویژنل سطح کے کسانوں سے خطاب کریں گے اور مرکز کی جانب سے لائے گئے زرعی قوانین کے فائدے بتائیں گے۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ کسانوں کی جانب سے گزشتہ 20 روز سے جاری احتجاج، کسان اور حکومت کے مابین چھ دور کے مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہونے کے بعد حکومت نے عوام کے درمیان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت نے کہا ہے کہ وہ زرعی قوانین سے متعلق عوامی بیداری مہم چلائے گی اور تینوں قوانین کے تعلق سے کسان اور عوام کو مکمل تفصیلات فراہم کرے گی اور اس کے فوائد بتائے گی۔

مدھیہ پردیش کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان بھی اس سلسلے میں اجین کا آج دورہ کریں گے اور وہاں کے کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کے ہمراہ ریاست کے وزیر زراعت کمل پٹیل بھی موجود رہیں گے۔

گزشتہ روز اجین میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے زرعی وزیر کمل پٹیل نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے حکم کے بعد وہ آج سے ریاست میں بیداری مہم کا آغاز کر یں گے۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کمل پٹیل نے متنازع بیان بھی دیا۔ انہوں دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں سے متعلق کہا کہ 'دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے لوگ در اصل کسان نہیں بلکہ دلالوں کی تنظیم ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک مخالف لوگوں کی تنظیم ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو ملک کو کمزور کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کے بل بوتے پر پلتے اور پنپتے ہیں۔

کمل پٹیل نے مزید کہا کہ 'وزیر زراعت کی حیثیت سے میری ذمہ داری یہ ہے کہ آپ کے ذریعہ کاشتکاروں کو صحیح معلومات دیں اور اسی وجہ سے بی جے پی 14 دسمبر سے ریاست میں عوامی بیداری مہم شروع کررہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.