ETV Bharat / bharat

'کمل' ناتھ کا ہوگا کمال یا کھلے گا 'کمل' فیصلہ آج

مدھیہ پردیش کا سیاسی ڈرامہ آج ختم ہوگا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آج دوپہر دو بجے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔

'کمل' ناتھ کا ہوگا کمال یا کھلے گا 'کمل'مدھیہ پردیش میں فلور ٹیسٹ آج

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 8:13 AM IST

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیمنت گپتا کی بنچ نے دو دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ دیر شام تک سماعت کرنے کے بعد بنچ نے کچھ وقت کا وقفہ لیا۔ تقریباً چھ بجے عدالت نے حکم صادر کرتے ہوئے جمعہ کی شام پانچ بجے تک مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ کا حکم دیا ۔

وہیں مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر نے کانگریس کے تمام سولہ باغی اراکین اسمبلی کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ یہ ہوگا کہ کیا کمل ناتھ آج اپنی حکومت بچا پائیں گے یا پھر ایک بار پھر مدھیہ پردیش میں کمل کھل گے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جمعہ کے روز اسمبلی کا سیشن بلایا جائے گا اور شام پانچ بجے تک فلور ٹسٹ کا کام مکمل کرنا ہوگا۔ عدالت نے پوری کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

بنچ نے کہا کہ 16 باغی رکن اسمبلی اگر آنا چاہتے ہیں تو کرناٹک کے ڈائیرکٹر جنرل آف پولیس اور مدھیہ پردیش کے ڈائیرکٹر جنرل آف پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.