بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے اقلیت میں ہونے کا دعوی کیا ہے، بی جے پی نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد فلور ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ حکومت کے اقلیت میں ہونے کی بات سامنے آ سکے۔
آج سپریم کورٹ پر سبھی کی نظر مرکوز ہوگی کہ سپریم کورٹ مدھیہ پردیش کے سلسلے میں کیا فیصلہ سناتی ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز گورنر لال جی ٹنڈن نے کمل ناتھ کو 17 مارچ کو فلور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی تھی۔